رمضان میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے،ڈاکٹر واسع شاکر

47
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر واسع شاکر کورنگی بلال کالونی میں افطار پارٹی سے خطاب کررہے ہیں،ناظم علاقہ نوید اختر بھی موجود ہیں
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر واسع شاکر کورنگی بلال کالونی میں افطار پارٹی سے خطاب کررہے ہیں،ناظم علاقہ نوید اختر بھی موجود ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جس کسی نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا اجر جنت ہے ۔رمضان میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔روزہ اور قرآن آخرت میں بندے کی شفاعت کریںگے ۔رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے ۔اس ماہ مبارک میںقرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے ۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر واسع شاکر نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی علاقہ انڈسٹریل ایریا کے تحت بلال کالونی، پختونخوا چوک پر دعوت افطار کے پروگرام سے اپنے خطاب میں کہی ۔اس موقع پر ناظم علاقہ انڈسٹریل ایریا نوید اختر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خیروبرکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ایمان واحتساب کے ساتھ روزہ رکھنے والوں کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے جھوٹی بات اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا اسے سوائے بھوک پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔