سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کوبہترطبی سہولیات دی جارہی ہیں، صوبائی وزیر

16

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ محنت صوبے بھر میں پانچ میڈیکل سینٹرز، پانچ اسپتالوں اور 42 ڈسپینسریوں کے ذریعے ورکرز اور ان کے خاندانوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کررہا ہے جبکہ سائٹ ایریا سکھر میں 25 بستروں کا اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے اور ڈہرکی میں 25 بستروں کا اسپتال زیر تعمیر ہے۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔