شیخوپورہ، گندم کے کھیت میں آگ لگنے سے 5ایکٹر گندم جل کر راکھ

59

شیخوپورہ(آئی این پی)سپارکنگ کی وجہ سے گندم کے کھیتوں میں آگ لگ گئی11چک گاؤںں،4 چک رسالہ روڑ پر سپارکنگ کے باعث اچانک گندم کے کھیت میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے تقریبا5 ایکٹر گندم جل کر راکھ بن گئی-شیخوپورہ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا-آگ سے تقریبا5 لاکھ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پانے سے آس پاس کے تمام کھیتوں کو جلنے سے بچا لیااطلاع کے مطابق 11 چک گاں کے زمیندار دلشاد بھٹی کے گندم کے کھیتوں ٹریکٹر سے سپارکنگ ہونے کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے کھیتوں اور ساتھ نہر کے کنارے جنگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیاگیا۔