موبائل لرننگ طلبہ کی صلاحیت نکھارسکتی ہے‘ڈاکٹرعاصم

47

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول (کے یو بی ایس) کے چیئر مین ڈاکٹر محمدعاصم اور سلمان منظور کی حالیہ تحقیق کے مطابق ایم لرننگ سے مشترکہ کلاس رومز میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو نکھارنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ کے یو بی ایس کے چیئر مین اور ان کے طالبعلم کے مطابق یہ مطالعہ ایم لرننگ کے فوائد کی شناخت کے لیے کیا گیا۔مطالعے میں طلبہ کے مڈ ٹرم اور فائنل ٹرم امتحانات کے نتائج گوگل کلاس روم کے استعمال سے پہلے اور اس کے بعد جانچے گئے، جس سے پتاچلاکہ روایتی طریقہ کار سے حاصل ہونے والے نتائج کے مقابلے میں موبائل لرننگ اور ایسے دوسرے آلات کے استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج میں بہت فرق ہے۔