حکمران جرأت کے ساتھ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں،فوزیہ صدیقی

41
ڈاکٹرعافیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میںآمنہ سیکنڈری اسکول میں تقریب سے مقررین خطاب کررہے ہیں
ڈاکٹرعافیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میںآمنہ سیکنڈری اسکول میں تقریب سے مقررین خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے یوم پیدائش کے موقع پران کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلیے ملک بھر میں کیک ڈے تقریبات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ سالگرہ منانے کا مطلب ہے کہ قوم عافیہ کو نہیں بھولی، حکمران جرأت کے ساتھ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آمنہ سیکنڈری اسکول نیوکراچی میں منعقد ہ تقریب ’’یوم تجدید عہد‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد لئیق خان، آمنہ سیکنڈری اسکول کے ڈائریکٹر منصور احمد شیخ، شاکرعزیر، پرنسپل مس مہرین ، غضنفر علی، عام لوگ اتحاد کے رہنما منظور احمد چاچڑو دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہم اس لیے اس کی سالگرہ نہیں منا رہے ہیں کہ ہم خوش ہیں۔یہ اس بات کا اظہار ہے کہ قوم عافیہ کو بھولی نہیں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ہمارے حکمران غیرت اور جرات کے ساتھ قوم کی بیٹی کی رہائی کا مطالبہ کریں۔امریکا بھی پاکستان کے ساتھ حقیقی طور پر دوستانہ اوررحم دلانہ خیرسگالی کاجذبہ ظاہر کرے۔