قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ، ذوالقرنین اور طیب بوائز، ایمل اور علیجا گرلز انڈر 18 سنگلز ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئیں

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں راجا ذوالقرنین حیدر اور طیب شفیق بوائز انڈر 18، ایمل منیب اور علیجا طارق گرلز انڈر 18 سنگلز ایونٹس کے فائنلز میں پہنچ گئیں۔ قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روزکھیلے گئے بوائز انڈر 18 سنگلز سیمی فائنلز میں راجا ذوالقرنین حیدر نے مقسط عامر کو 21-17 اور 21-10 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں طیب شفیق نے عبداللہ کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، گرلز انڈر 18 سیمی فائنلز میں ایمل منیب نے لائبہ مسعود جبکہ علیجا طارق نے میرب کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، بوائز انڈر 14 ایونٹ میں سعد عامر اور عمر خان فائنل میں پہنچ گئے، اسی طرح بوائز انڈر 16 ایونٹ میں قاری عدنان نے راجا حسن اور رضا علی عادل نے تیمور خان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، گرلز انڈر 16 سیمی فائنلز میں سمیعہ طارق اور زینے چوہدری نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، بوائز انڈر 18 ڈبلز میں عبداللہ اور زبیر شاہ نے انس اور مقسط، راجا ذوالقرنین اور طیب شفیق نے ہشیم اور اسد طاہر کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، گرلز انڈر 18 ڈبلز میں ایمل منیب اور لائبہ مسعود، علیجا طارق اور معصومہ اپنی اپنی حریف جوڑیوں کو ہرا کر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ