ایم کیو ایم لندن گروپ کا ٹارگٹ  کلر لاہور سے گرفتار

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس کا لاہور میں کامیاب چھاپہ ،ایم کیوایم لندن گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار ۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور شادمان ٹاؤن پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم ذیشان عرف کمانڈو کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 20 اگست کو سرجانی ٹاؤن میں ایک شخص کو دوران ڈکیتی مزاحمت قتل اور دو افراد کو زخمی کیا تھا۔ملزم ایم کیو ایم لندن گروپ کا کارندہ ہے اور کئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم واردات کے بعد پنجاب فرار ہوگیا تھا۔ منگھوپیر انوسٹی گیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو لاہور سے آج جمعرات کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ