اسلامی جمعیت طالبات کی انٹرمیں کامیاب طلبہ کومبارک باد

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات کراچی فاریہ علیم نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی طالبعلموں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات حسنہ عادل ، زہرہ انس ، خدیجہ اشرف ا اور آمنہ سعید کو بھی
خصوصی مبارکباد دی۔ ناظمہ کراچی نے کہا کہ انٹر پاس کرنے والی تمام طالبات کے یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے جمعیت جلد داخلہ مہم شروع کر رہی ہے جس کے ذریعے طالبات داخلے سے متعلقہ تمام معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ جمعیت کی ہیلپنگ سوسائٹیز بھی طالبات کی کیریئر کاؤنسلنگ اور ان کی مدد کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں۔
جمعیت طالبات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.