سراج الحق کی حاصل بزنجو سے ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال 

18

لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق سینیٹر حاصل بزنجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ حاصل بزنجو اور ان کے صاحبزادوں نے سراج الحق کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حاصل بزنجو سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ قومی سیاست میں ان کے والد غوث بخش بزنجو کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ۔ جماعت اسلامی کے قائدین کا بھی غوث بخش بزنجو سے محبت کا رشتہ رہا ہے ۔ ملکی سیاست میں رواداری اور برداشت کے فروغ میں بزنجو خاندان کا نام نمایاں رہا ہے ۔ سراج الحق نے ملکی سیاست میں حاصل بزنجو کے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔