ٹھٹھہ، مٹی کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچی ہلاک

34

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مٹی کی دیوار گرنے سے نوجوان لڑکی ہلاک، اس کی بہن سمیت دو لڑکیاں زخمی، ہلاک ہونیوالی لڑکی اور زخمیوں کو سول اسپتال مکلی لایا گیا، علاقے میں سوگ کا ماحول، پی پی پی رہنماؤں کی جنازے میں شرکت۔ ٹھٹھہ کے قریب فقیر گوٹھ کے گاؤں اللہ ڈنہ ملاح کے گھر میں مٹی کی دیوار سے مٹی نکالنے کے وقت اچانک مٹی کی دیوار گر گئی جس کے نیچے دب کر 8 سالہ بچی ہیر ملاح موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ ان کی بہن عدن ملاح اور مری ملاح شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ واقعہ کے بعد تینوں لڑکیوں کو گاؤں کے مکینوں نے مٹی کا ملبہ ہٹاکر سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ہیر ملاح کی ہلاکت کی تصدیق کرکے باقی دو لڑکیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال میں داخل کردیا ہے، ادھر واقعہ کے بعد فقیر گوٹھ سمیت ٹھٹھہ میں سوگ کا ماحول رہا، فقیر گوٹھ کے گردونواح میں کاروبار مراکز بند کردیے گئے۔ ہلاک ہونے والی لڑکی ہیر ملاح کے جنازے میں پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، سابق ایم پی اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، پی پی پی رہنما گل محمد سموں، سابق ناظم ادا محمد میمن، ممتاز چنڈ سمیت ٹھٹھہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ