رمضان اعوان کے خلاف انکوائری کے  لیے چیئرمین نیب کو سفارشات ارسال

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی احتساب بیورو کراچی ریجنل بورڈ کی میٹنگ ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی کی سربراہی میں ہوئی۔ بورڈ میٹنگ میں 4 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔جبکہ سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان کے خلاف انکوائری کی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیجی گئیں۔ رمضان اعوان پر اختیارات کے نا جائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں ۔ میٹنگ میں کے کے بلڈرز کے مالک منیر سلطان کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ کے کے بلڈرز کے مالک نے 1998 کے دورانیے میں سرکاری زمین پر میگا مال کے نام سے غیر قانونی بلڈنگ تعمیر کرکے کروڑوں روپے بکنگ کی مد میں وصول کیے اور تاحال فلیٹ اور دکانیں مالکان کے حوالے نہیں کیں۔ ڈی جی نیب کراچی
نے مزید دو انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی۔ ضلعی اکاؤنٹ آفس دادو اور جامشورو کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسروں سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف 2015۔16 کے دورانیے میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کو غیرقانونی طور پر اضافی رقم جاری کرنے کی تحقیقات کی منظوری لی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ