اقامہ کیس: خواجہ آصف کو 30نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم

62

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامہ کیس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 30نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی ۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کروانے کے لیے مزید 10دن کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتےہوئے سماعت 30 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ۔علاوہ ازیں خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اقامہ کیس کے حوالے سے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کو چیلنج کر دیا ہے۔خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں جمع کروائی گئیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 ستمبر کو عدالت عالیہ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی جبکہ 26 کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا، درخواست گزار تمام فورم پر میرے خلاف جا چکا ہے لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔

حصہ