کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

206
Heavy rain in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بعد کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی، کل سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،جس کے بعد موسم کافی سرد ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوگی ، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کرچکے ہیں،خلیج عمان اوربحیرہ عرب میں ملنے والی نمی کے سبب ہوا کازوربڑھ جائےگا، دومختلف سمندروں سے ملنے والا یہ موئسچربارش کاایک طاقتورسسٹم کی شکل اختیار کرسکتاہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ یکم مارچ سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوگی ، جن میں جامشورو،ٹھٹھ، تھرپارکر، بدین،عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بارشوں  کی وجہ سے بلوچستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے گوادر ائیر پورٹ پر ہوائی پروازیں بند کردی گئیں ہیں، کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب رہی ہے۔