جے یو آئی کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اگلا لائحہ عمل 9 مئی کو دینے کا اعلان

216
break his hand

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں، 2018 میں بھی ہم نے میدان میں اتر کر مقابلہ کیا تھا، اب بھی تنہا  سڑکوں پر آنے کی  طاقت رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ   9 مئی کو پشاور میں جمعیت علما اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گاہمیں آزادی و حریت کے جذبے کے ساتھ چلنا ہے، ہم سر اٹھا  نے کے لیے لوگوں کو میدان میں نکالیں گے اور بتائیں گے کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1977 کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک کی قیادت بھی جے یو آئی نے کی تھی، مجھے سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے، اس بار کے انتخابات ان سیاسی جماعتوں کے نزدیک جائز ہوگئے ہیں، کچھ جماعتیں اس عنوان سے آواز اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے موقف میں وضاحت نہیں، جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک آگے بڑھائے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جے یو آئی کی بنیادی تنظیمیں عوام تک پہنچیں اور انہیں میدان میں نکالیں، ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے، جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔