رواں سال کے سب سے زیادہ کمانے والے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ

423

نیو یارک: رواں سال  کے اب تک سب سے زیادہ کمانے والے فرد  میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مارک زکربرگ سب سے زیادہ دولت مند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں،بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ کردنیا میں سب سے امیر فردوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 170ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے،مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 145ارب ڈالرز کے ساتھ 5ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔