کراچی: سابق ڈرائیور 5 کروڑ کا سونا اور 25 لاکھ روپے چوری کرکے فرار

301
claims Karachi police

کرچی: شہر قائد کے علاقے سچل میں ٹیچرز سوسائٹی کے بنگلے کے سابق ڈرائیور نے گھر سے 5 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور 25 لاکھ روپے کی رقم چوری کرلی اور فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ سچل تھانے کی حدود میں  پیش آیا، جہاں اہل خانہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آئے تو 5 کروڑ کے زیورات اور 25 لاکھ کی رقم چوری ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق گلزار ہجری کے علاقے مدراس چوک کے ایک سوسائٹی میں چوری کی واردات ہوئی۔ اس سلسلے میں ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ چوری کا ماسٹرمائنڈ گھر کا سابق ڈرائیور ہے، جسے 2 ماہ قبل نوکری سے فارغ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے گھر میں کام کرنے والی ماسیوں سے پوچھ گچھ کی ہے ، جنہوں نے سابق ڈرائیور کو شناخت کرلیا ہے۔

بنگلے کے مالکان کچھ عرصہ قبل ہی کمشنر سوسائٹی سے ٹیچرز سوسائٹی میں منتقل ہوئے ہیں۔ ملزمان نے واردات کے لیے ایسا وقت منتخب کیا جب متاثرہ خاندان عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا ہوا تھا، اس دوران چوروں نے گھر کے تالے توڑے، گرل کاٹی اور بھاری مالیت کی چوری کرکے فرار ہو گئے۔