نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

292

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کیویز نے جون سے شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، کین ولیمسن ٹی 20 ورلڈ کپ میں کپتان کے طور پر چوتھی بار کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر کیلی جیمیسن اور آل راؤنڈر ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، ایش سودھی ، مائیکل بریسویل، فن ایلن، جمی نیشم ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، مچل سینٹنر،  ٹم ساؤتھی اور گلین فلپس شامل ہیں۔