بھارت میں 15 فٹ طویل کوبرا سانپ کو پکڑلیا گیا، ویڈیو وائرل

644

نئی دہلی: بھارت میں ایک گاڑی کے نیچے سے 15 فٹ طویل کوبرا سانپ کو پکڑ لیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔

 

اے بی پی لائیو نامی ویب سائٹ کے مطابق دلچسپ واقعے کی فوٹیج کو انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) افسر سوسنتا نندا نے آن لائن شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ کوبرا کو پکڑ کر اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خود سے سانپوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کریں بلکہ پیشہ ور افراد کا انتظار کریں۔ نندا اپنے سوشل میڈیا پر جنگلی حیات کے دلچسپ مواد پوسٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔