مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے یکم مئی کو ہر محنت کش ،مظلوم جماعت اسلامی کے احتجاج میں ساتھ دے،زاہدا ختر بلوچ

410

کوئٹہ:  نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے یکم مئی مزدوروں کے دن کے موقع پر ہر محنت کش ،مظلوم جماعت اسلامی کے احتجاج میں ساتھ دیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی تحریک مظلوم عوام کی تحریک ہے۔

جماعت اسلامی کی حق دوتحریک کی کامیابی دراصل مظلوموں کی عوامی تحریک ہے یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ جائز جمہوری حقوق کیلئے قانونی تحریک ہے حکمرانوں کو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ہر صورت رہاجھوٹے مقدمات ،ساحل وبارڈرزاورچیک پوسٹوں پربھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس ،ختم کرنا ہوگا مزدورمحنت کش یکم مئی کو اہل گوادرکے مظلوموں کیساتھ منائیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے الگیلانی روڈ میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لٹیروں کی سرپرستی کرنے والوں نے مولانا کوقید میں ڈال کر ساحل وبارڈرزپر لوٹ مارجاری رکھا ہے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا ہوں گے مولانا کو جیل میں ڈال کرمقتدر قوتیں جماعت اسلامی کا عدل وانصاف کی حکومت قائم کرنے گوادر وبلوچستان کے حقوق کی تحریک کو ناکام نہیں کرسکتے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو عوام کے حقوق مانگنے ،عوام کو حقوق کیلئے شعوردینے اور سب سے بڑھ کر لٹیروں بھتہ خوروں کی لوٹ مار اجاگر کرنے کی سزادی جارہی ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمان قومی ہیروبن گیا ہے ۔ اسلامی حکومت اورنفاذاسلام کے سلسلے میں عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔

الحمداللہ جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میںرمضان المبارک میں قرآن کلاسز ،فہم القرآن ،ترجمہ وتفسیر کی کلاسز کا اہتمام کیا جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے ۔

حکومت وحکمران ظالم ہیں حکومت میں عوام دشمن لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جوصرف ذاتی مفادات جانتے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی اور مہنگائی کا دور دورہ ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوغیرت مند مجبورمظلوم عوام کیلئے حقوق مانگنے پر ساڑے تین ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے ۔

سی پیک کے نام پر گوادر اور ریکوڈک سیندک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو وسائل وحقوق سے محروم کیا جارہا ہے بلوچستان کو دیانت دار حکومت وقیادت مل جاتی توآج بلوچستان کا دولت چند بدعنوانوں کے اکائونٹس وجیبوں میں ہونے کے بجائے عوام پر خرچ ہوتے جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی عوام الناس مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جدوجہد میں ساتھ ہیں#