ڈینگی ‘ ملیریا’متعددی امراض سے بچائو’محکمہ صحت کے بروقت اقدامات

377
ڈینگی ' ملیریا'متعددی امراض سے بچائو'محکمہ صحت کے بروقت اقدامات

مظفرآباد: ڈاکٹرعامر شہزاد چوہدری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کی سپرویژن میں مظفراباد سٹی میں ڈینگی فیور/ملیریا دیگر متعدی امراض سے بچاو کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن/ لاروے سرویلنس مہم جاری ہے،ضلع بھر کے سی ڈی سی ٹیکنشنز کو ڈینگی مہم میں مامور کردیا گیا ہے،عوام علاقہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں،ڈینگی سکواڈ سے تعاون کریں ۔

مزید پڑھیں: کیا آپ رمضان المبارک میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں، یہ مشروب آپ ہی کیلیے ہے

تفصیلات کے مطابق آمدہ سیزن کے پیش نظر ڈاکٹر عامرشہزاد چوہدری ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نگرانی میں غلام فریدنواز انٹومالوجسٹ،عبدالرشیدمغل چیف ٹیکنیشن،سیدلیاقت حسین نقوی میڈیاکوارینیٹر نے ڈینگی کنٹرول سکواڈ کو ڈینگی پلان 01 اور پلان 02 فیلڈ ورک کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا، محکمہ کی پالیسی کے تحت  ڈینگی سے بچاو مہم کے پہلے مرحلے پر تعلیمی ادارہ جات، علاقہ مکینوں کو ہیلتھ ایجوکیشن/حفاظتی تدابیر سے اگائی دی جارہی ہے، دوسرے مرحلہ پر لاروی سائیڈنگ /فوکل سپرے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات کیئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مظفرآباد منعقدہ جائزہ کارکردگی میٹنگ کے دوران کیا،اس موقعہ پر سیدلیاقت حسین نقوی مانیٹرنگ سکواڈ کی جانب ڈینگی سکواڈ کی فیلڈ ورک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا، سکواڈ کے بائیک نہ ہونے کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں،ہمیں فیلڈسٹاف کی مشکلات کے خاتمہ کیئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ای ک سوال کے جواب میں غلام فریدنواز انٹومالوجسٹ کا کہنا تھا،محکمہ صحت (شعبہ متعدی امراض) اپنے دستیاب محدود وسائل میں رہتے ہوئے ڈینگی کنٹرول مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ہماری ہرممکن کوشش ہے ڈینگی سکواڈ کو فیلڈ ورک کے دوران شعبہEPI طرز پرانسنٹیو دیا جائے،جس سے سکواڈ کی مشکلات کم ہونے سے یومیہ کارکردگی بہتر ہوگی۔

نظامت متعدی امراض اس بارہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جلد ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی خدمت میں گزاشات کرے گا، ڈینگی کنٹرول سکواڈ کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ سکواڈ کی مشکلات سے بھی اگاہ کیا جائے گا،  ان کا مزید کہنا تھا، عوام الناس/علاقہ میکنوں،تعلیمی ادارہ جات جات کے حفاظتی تدابیر سے اگاہی دی جائے۔