کیا آپ رمضان المبارک میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں، یہ مشروب آپ ہی کیلیے ہے

538

کراچی: رمضان المبارک کے دوران مٹاپے اور زیادہ وزن کے افراد روحانی عبادت کے ساتھ وزن کم کرنے کے لیے بھی سنجیدہ ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس ماہ مبارک میں رحمتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ روزے سے حاصل ہونے والے طبی فوائد بھی حاصل کرلیے جائیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک جانب رمضان المبارک جہاں نفس کی اصلاح کا موقع ہے، وہیں اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں، جن میں نظام ہضم، فشار خون اور شوگر کا کنٹرول کرنا اہم ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ مٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

سعودی ماہر غذائیات کے مطابق رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔

اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔ ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور ان جسم کا وزن کم ہوگیا۔