ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کی گاڑی پر فائرنگ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے

642
Deputy Speaker

پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شگئی کے علاقہ میں ایک پروگرام میں موجود تھے، جس کمپائونڈ میں پروگرام جاری تھا اس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پی کے کو سخت سیکیورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ میں خوش قسمتی سے محمود جان سمیت کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹھہرے میں لے آئیں گے۔