امریکہ کو “جمہوریت” کی آڑ میں گروہ بندی  کو ہوا دینے کا کوئی حق نہیں، چینی وزارت خارجہ 

259

 

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا  ہے کہ امریکی جمہوری نظام صرف امریکہ میں ہی قابل عمل ہے ، آفاقی نوعیت کے بجائے  اس کی اپنی انفرادی خصوصیت ہے ۔  ایک نیوز  بریفنگ کے دوران  انہوںنے کہا  امریکہ کو جمہوری معیارات پر اجارہ داری کا کوئی حق نہیں، اور “جمہوریت” کی آڑ میں گروہ بندی اور صف آرائی کو ہوا دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ چینی وزارت خارجہ نے پانچ تاریخ کو  چینی اور انگریزی  زبانوں میں “امریکی جمہوریت کی  حالت زار ” پر رپورٹ جاری کی۔  اس حوالے سے چاو لی جیان نے نشاندہی کی کہ جمہوریت بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کا حق ہے نہ کہ کسی ایک ملک کا پیٹنٹ۔ جمہوریت کے حصول کے مختلف  طریقے ہیں ۔ یہ بذات خود  غیر جمہوری رویہ ہے کہ دنیا کے متنوع سیاسی نظاموں کو  ایک ہی معیار پر پرکھا جائے اور بنی نوع انسان کی رنگین سیاسی تہذیب کو یک اسلوبی سے دیکھا جائے۔ چاو لی جیان نے کہا کہ دنیا میں جمہوری نظام کا کوئی بھی نمونہ کامل نہیں ہے، اور سیاسی نظام کا کوئی ماڈل تمام ممالک پر لاگو نہیں ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو باہمی احترام اور مساوی سلوک کی بنیاد پر جمہوریت کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے اور تمام بنی نوع انسان کی ترقی میں مشترکہ طور پر زیادہ سے زیادہ شراکت کرنی چاہیے۔