امریکا میں ایک اور طوفان نکولاس کا انتباہ‘ ایمرجنسی نافذ

399

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈسیک) امریکامیں ایک اور طوفان نکولس کے خطرات بڑھنے لگے اور حکام نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس اور لوزیانا کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایڈورڈز نے کہا کہ لوزیانا میں سب سے زیادہ خطرہ جنوب مغربی حصے میں ہے ، جہاں اس سے قبل طوفان ایڈا نے تباہی مچائی تھی۔