چین: شدید بارش کے باعث سرنگ میں پانی بھرگیا 14افراد پھنس گئے‘ امدادی کارروائی کے مشینیں طلب

203
بیجنگ: سرنگ میں پانی بھرنے کے بعد پھنس جانے والے مزدوروں کا نکالنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے گوانگڈونگ کے زوہوئی شہر میں شدید بارش کے باعث سرنگ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے 14 افراد پھنس گئے۔ خبررساں اداروںکے مطابق مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ زیر تعمیر شیجنگشان سرنگ میں صبح سویرے پانی بھر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرنگ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں متاثرین کو نکالنے کے لیے بھاری مشینوں طلب کی گئی ہیں،جن کی مدد سے سرنگ کے اردگرد کی زمین کی کھدائی کی جارہی ہے۔