پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں‘مولانا فضل الرحمن

173

پشاور (صباح نیوز)سربراہ پی ڈی ایم اور امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں، اگر انتخابی اتحاد بنتا ہے تو اس کو خارج ازامکان بھی قرارنہیں دے سکتے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن جیت کر سرپرائزدیں گے، سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرا نے سے متعلق جج کے ریمارکس ہیں کہ یہاں آئین خاموش ہے، جہاں آئین خاموش ہوتا ہے وہاں عدالت کا کردار ختم ہوجاتا ہے اور وہاں پارلیمنٹ کا کردار ہوتا ہے وہاں آئین میں ترمیم کرے اور نئی شق لائے اور اس کی وضاحت کرے۔ عدالت ہمیشہ کسی آئینی شق کی تشریخ کرتی ہے اور اگر وہاں آئینی شق ہی موجود نہیں ہے تو پھر اس حوالے سے ہماری یہ درخواست ہے کہ عدالت اپنے آپ کو فریق نہ بنائے اور صورتحال کو جوں کا توں رہنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے این اے 45اور ڈسکہ کے این اے 75میں دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، یہ ہمیں کسی قیمت پرقبول نہیں،اس الیکشن کو منسوخ کردینا چاہیے۔