پاراچنار جانے والی مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

1003
dispute

ہنگو: پشاور سے پارا چنار کی جانب جانے والی ایک مسافر بس پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنگر کے علاقے میں ایک مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی، جس کا نشانہ بن کر 2 مسافر جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس پشاور سے پارہ چنار جا رہی تھے، جسے ہنگو میں تھانہ سٹی کے علاقے میں جرنیلی روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اپنے زاویے کے مطابق تحقیقات کررہی ہے۔