پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہیے: فیصل کریم کنڈی

172

 فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کا ایک اور منصوبہ بنا رہی ہے، پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چینی صدر کے دورے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا ، آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔  پی ٹی آئی رہنماؤں کےبیانات آپس میں نہیں ملتے، تحریک انصاف والے مس کال کاانتظار کررہے ہیں۔