معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں ، آرمی چیف

170
attributes

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ اور سوشل میڈیا ٹرول پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے قوم کی توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

آرمی چیف نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر منفی قوتوں کو مسترد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے والی تمام دشمن قوتوں کو ناکام بنائے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں جب کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سول اور ملٹری حکام نے بھی شرکت کی۔