پختونخوا:پولیو ٹیم پر حملے میں افسر سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

791

بنوں: پختونخوا میں پولیس ٹیم پر حملے کے واقعے میں افسر سمیت 2 پولیس اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبےکے ضلع بنوں کے علاقے ٹیری رام میں پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس کا ایک اے ایس آئی اور ایک اہل کار جان کی بازی ہار گئے جب کہ 2 اہل کار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حملے کے دوران ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، جس کا پیچھا کرنے کے دوران پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکا بندی اور محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔