تحریک انصاف نے ووٹ کیلیے رابطہ کیا ہے‘ آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر

155

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا میں آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ووٹ کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی رابطہ کیا ہے‘ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 3 آزاد اراکین ہیں۔