سب جانتے ہیں پیسے دینے اور لینے والی پی ٹی آئی ہے، افتخار حسین

435

پشاور (صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نوٹ لینے کی وڈیو کی تحقیقات کی کیا ضرورت ہے؟ سب کو پتا ہے پیسے لینے اور دینے والی پی ٹی آئی ہے، کیمرے کے سامنے جھوٹ بولنا وزیراعظم کی مہارت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے نمبر ون جھوٹے ہیں، وزیراعظم نے خود کہا تھا وڈیو میں موجود افراد کو پارٹی سے نکال دیا، اب کہہ رہے ہیں مجھے پتا ہی نہیں تھا، وزیراعظم 100 وعدے کر کے 100 وعدوں سے مکر گئے، ان کی زبان پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، اجتماعی طور پر انتخابات لڑنے پر مشاورت ہوئی ہے۔