پی کے 63‘ این اے 45 پر ضمنی الیکشن 19فروری کو ہونگے

206

پشاور(آن لائن)پی کے63 نوشہرہ اور این اے 45کرم پر ضمنی انتخابات 19فروری کو ہوں گے۔ بیلٹ پیپرز کے متعلقہ اضلاع کو منتقلی کے لیے فل پروف سیکورٹی اقدامات کردیے گئے ہیں، پولنگ کا سامان کل عملے میں تقسیم کردیا جائے گا19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام5بجے تک جاری رہے گی۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری کی تعیناتی کی گئی ہے، نوشہرہ اور ضلع کرم میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعینات عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔