صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار وزیراعلیٰ کو منتقلی کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار گورنر سے وزیراعلیٰ کو منتقل کرنے کا معاملہ، عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، عدالت نے 2 یکساں درخواستوں کو منسلک کرنے کی ہدایت بھی کی، سماعت 5 جنوری تک ملتوی۔ صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر اور متعلقہ ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عرفان عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اپنا احتساب کیسے کرسکتا ہے؟ یہ تو انصاف کے اصولوں کے برخلاف ہے، صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار وزیراعلیٰ سندھ کو دینا غیر قانونی ہے، من پسند افراد کو نوازنے اور بچانے کیلیے صوبائی حکومت نے قانون میں ہی ترمیم کردی، ترمیم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔