بلوچستان میں مقیم فلسطینی طلبہ کی سرکاری سطح پر کفالت کا اعلان

1617

کوئٹہ: بلوچستان کی نگراں حکومت  نے صوبے میں مقیم فلسطینی طلبہ کی سرکاری سطح پر کفالت کا اعلان کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں زیر تعلیم فلسطین اور غزہ کے 11 طلبہ کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت فلسطینی طالب علموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرے گی۔ 11 فلسطینی طالب علم بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ بی ایم سی میں 8 طلبہ کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے۔ زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔