بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات کا درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ

909

کوئٹہ: بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ قلات میں درجہ حرارت منفی  2 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سبی میں کم از کم درجہ حرارت ، نوکنڈی میں 12 ، تربت میں 16 جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 17اور گوادر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔