ڈاکٹر بن کر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دینے والے نرس کیخلاف مقدمہ

682
health

کوئٹہ: بلوچستان میں ڈاکٹر بن کر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دینے والے میل نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بولان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں ایک میل نرس نے خود کو ڈاکٹر بتایا اور وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

13 مارچ کو ہونے والے واقعے کے 2 دن بعد حقیقت آشکار ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر میل نرس محمد قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ میل نرس محمد قاسم کی جانب سے ڈاکٹر بن کر بریفنگ دینے پر غلط بیانے کرنے کا مقدمہ ایم ایس کی مدعیت میں تھانہ بروری میں درج کرلیا گیا ہے۔

میل نرس کےخلاف درج ایف آئی آر میں دفعہ 419 اور 420 لگائی گئی ہے۔