بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل گیس دستیاب نہیں ہوگی

388

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل (اتوار کو) گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز پائپ لائن کی ضروری مرمت کی وجہ سے گیس کی فراہمی بند ہوگی۔

گیس بندش کی تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہےکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک

گیس کی فراہمی نہیں ہوگی۔

جن علاقونں میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی، ان میں مستونگ، قلات، بائی پاس درخشان، کچلاک، زیارت، سریاب، سریاب روڈ، جیل روڈ، مشرقی بائی پاس، مغربی بائی پاس، ہزار گنجی اور خیزی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ جناح روڈ، کنٹونمنٹ، ہنہ اوڑک، ایئرپورٹ روڈ، نوا ں کلی بائی پاس، اسپنی روڈ، ہزارہ روڈ، اے ون سٹی، مری آباد اور اطراف میں پر بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔