خواجہ سرائوں کو حج و عمرے کا حق خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

121

پشاور (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے خواجہ سراؤں کوحج اور عمرے کی اجازت دینے کیلیے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی، قرارداد کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے سفارش کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو وراثتی قانون میں شامل کیا جائے اور پاکستان کی حکومت فارن آفس سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو حج اور عمرہ کی اجازت دی جائے۔