سعودی عرب کے ساتھ سرحدی گزر گاہسرمایہ کاری کا اہم راستہ ہے‘ عراقی سفیر

137

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں تعینات عراقی سفیر قحطان طٰہٰ خلف نے عرعر کی سرحدی گزر گاہ کو سرمایہ کاری کی شہ رگ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں قحطان کا کہنا تھا کہ برادر ممالک کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور عراق کو اس کے عرب تشخص سے علاحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ عراق میں سرحدی گزر گاہوں سے متعلق کمیٹی نے بدھ کے روز سعودی عرب کے ساتھ سرحد پر واقع عرعر کی گزر گاہ کو تجارتی تبادلے کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اس گزر گاہ کو 30 برس قبل عراق کویت جنگ کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔ 2013ء میں اسے جزوی طور پر کھولا گیا۔