یونیورسٹی پر حملہ کابل انتظامیہ کے مہمانوں نے کیا،افغان طالبان

94

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری بیان میں کابل یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔حملہ کرنے والوں کو کابل انتظامیہ نے مہمان خانوں میں ٹھہرا رکھا ہے،حملے دہشت خوف پھیلانے اور پروپیگنڈا کرنے کیلیے کیے جاتے ہیں ۔ افغان عوام امارت اسلامیہ کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کبھی بھی تعلیمی مرکز، عوامی مقامات اور ایسے مقام و جگہ پر حملہ نہیں کرتے جہاں کوئی فوجی ہدف نہ ہو۔