امریکا میں فائرنگ کے واقعات‘ 2 افراد ہلاک‘ 9 زخمی

204
واشنگٹن/ نیوجرسی: فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو سیل کررکھا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ایک خاتون وفاقی جج کے بیٹے کو قتل اور ان کے شوہر کو شدید زخمی کردیا ہے۔ حملہ آور نے جج ایستھر سلاس کی نارتھ برنس وک میں واقع رہایش گاہ پر اتوار کے روز فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گولیاں لگنے سے جج کا 20 سالہ بیٹا موقع پر ہلاک جب کہ اُن کے شوہر مارک اینڈریل زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر آیا تھا جس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ دریں اثنا دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائیٹس میں پیش آیا۔