ہمیں ایمل کا نہیں ’’ولی‘‘ کا خیال ہے، حافظ حسین احمد

170

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایمل کا نہیں ’’ولی‘‘ کا خیال ہے، بڑے قابل احترام ہیں لیکن کاش چھوٹے بھی اس احترام کے رشتے کا پاس رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا سمیت تمام تر تنظیموں اور زعما کو اس حوالے سے لب کشائی سے منع کیا ہے۔