خلیجی ممالک میں مقیم پختونوں کے مسائل جلد حل کرلینگے‘ وزیراعلیٰ محمود خان

133

پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک اور خصوصاً خلیجی ریاستوں میں مقیم خیبرپختونخوا کے شہریوں کے مسائل کو جلد حل کرلیا جائے گا‘ وطن واپس لانے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں‘ کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کے جسد خاکی لانے کے لیے خصوصی طیارہ منگل کو (آج) سعودی عرب روانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اُن کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے پشاور ائر پورٹ کے لیے فلائٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں‘ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے جسد خاکی واپس لانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ بوئنگ 777 کل ریاض روانہ ہوگا جس کے بعد مزید 2 بوئنگ 777طیارے سعودی عرب جائیں گے‘ اس کے علاوہ خلیجی ممالک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو درپیش مہنگے ٹکٹس کا مسئلہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جسے بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔