کیوباکےوزیرخارجہ کی چین کےاندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت

275

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیوباکی حکومت نےامریکی انتظامیہ کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے پر سخت مذمت کی ہے اور چین کے قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کی حمایت کی ہے۔

کیوبا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہر ملک اپنی خود مختاری کو برقرار رکھانا چاہتا ہے۔چین کا اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے کوروناوائرس وبا سے صحتیاب ہونے اور اپنے حکومتی و سرکاری اداروں کو مزید مضبوط کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امر یکی سیکر ٹری خا رجہ ما ئیک پو مپیونے ہانگ کانگ کی خود مختاری کیخلاف بیانات دئیے تھے جس کی چینی حکومت نے سختی کے ساتھ تردید کی تھی۔