بلوچستان‘اسمارٹ لاک ڈائون میں مزید 2جون تک توسیع

144

کوئٹہ ( اے پی پی )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈئوان میں مزید 2جون تک توسیعی کردی ہے، ہم نے تاجروں کے کہنے پر لاک ڈائون کو سمارٹ لاک ڈئوان میں تبدیل کیا اور بیکری شاپس بھی اسمارٹ لاک ڈئوان سے استثنا حاصل ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دہتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے 2968 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 79فیصد مرد اور21فیصد خواتین ہیں۔ صوبائی حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔