گوادر میں ہاہی گیری پر عاید پابندی ختم کردی گئی

145

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان حکومت کی جانب سے گودار اور ملحقہ علاقوں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے مطابق دواپریل سے گوادر اور گردو نواح میں ماہی گیر سمندر میں شکار پر جاسکتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے ، شکار پر جانے والے ماہی گیروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا ماہی گیر پانچ ناٹیکل مائیل کے اندر رہتے ہوئے شکار کرسکتے ہیں، آپس میں ملنے اور ہاتھ ملانے سے بھی احتیاط کرنا ہوگی ، ماہی گیر گہرے سمندر میں نہیں جاسکتے ہیں،شکار سے واپسی پر ماہی گیر فش لینڈنگ جی ٹی پر رش نہ کریں۔سمندر پر جانے سے پہلے ماسک استعمال کرنا ہوگا ، ماہی گیر فش ہاربر پہنچ کر فلوٹنگ جی ٹی پر لنگر انداز ہونے کے لئے اپنی باری کا انتظار کریں-تمام ماہی گیر ہاربر پر لگائے گیے نشان پر عمل کریں ، ماہی گیری صبح 06 بجے سے لے کر شام 06 بجے تک ہوگی۔