ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنے والے پارٹی ارکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

377

لاہور: (ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی ذرائع کے مطابق ارکان کو وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر پہلے بھی وارننگ دی جاچکی ہے جبکہ حمزی شہباز شریف سے مشاورت کے بعد تمام ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وپنجاب اسمبلی کے رکن نشاط ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فنڈز اور حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلی سے ملاقات کے بعد فنڈز مل گئے ہیں، جتنے فنڈز مانگے گئے اتنے ہی ملیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں، پارٹی قیادت میں جرات ہے تو انہیں نکال کر دکھائیں۔

خیال رہے کہ لیگی رہنما نشاط ڈاہا نے پارٹی قیادت کے علم میں لائے بغیر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔