پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر

416

ٹانٹن: پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں  کے مابین  دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل  میچ بارش کی وجہ سے  اختتام پذیر ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے  6.5 اوورز میں بغیر نقصان کے 29 رنز بنائے تھے جس کے بعد کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔