شہباز شریف کا ناروے کے وزیر اعظم سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

257

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے  ہم منصب جونس گیہراسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ناروے کی حکومت کو سراہاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے ناروے کے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ عالمی عدالت(آئی سی جے ) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس نے اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ دو ریاستی حل مشرق وسطی میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔